میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کی سرکوبی تک آپریشن جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

دہشت گردوں کی سرکوبی تک آپریشن جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے ، دہشت گردوں کی سرکوبی تک قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، پاک فوج کی وردی سبز ہلالی پرچم لہرانے کی علامت ہے، گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، ریاست کوکمزورکرنے والی کوئی بھی تحریک قوم کوقبول نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دفاع و شہدا کی پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی جبکہ آرمی چیف نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔ شہدا کی قربانیوں کے تزکرہ کے موقع پر پنڈال میں بیٹھے ہر شخص کی آنکھیں اشکبار تھیں۔ شہید زندہ ہے کے نام سے ملی نغمہ پیش کیا گیا۔ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان اور ہماری قومی شناخت کا ایک عظیم حوالہ ہے، یہ دن ان تمام شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان جان نثاروں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ اس موقع پر پنڈال میں بیٹھے ہر شخص جذباتی کیفیت میں ڈوب گیا جبکہ اس کی آنکھیں اشکبار تھیں۔شہدا کے اہل خانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے پیاروں کی شہادتیں ان کے لیے فخر کا باعث ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انشا اللہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ فتنہ الخوارج سمیت ملک کے تمام دشمنوں کو شکست فاش اور فتح پاک فوج و پاکستان کی ہوگی۔پھر تقریب میں شہید زندہ ہے کے نام سے ملی نغمہ معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے پیش کیا، جسے سن کر حاضرین بہت زیادہ جذباتی ہوئے جبکہ شہدا کے اہل خانہ کی آنکھوں سے آنسو موتی کی لڑی کی مانند بہتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں