میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر، سہولت کار سیکریٹری ادارہ ترقیات فارغ

عارف بلڈر، سہولت کار سیکریٹری ادارہ ترقیات فارغ

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :علی نواز) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں عارف بلڈر کا سہولتکار سیکرٹری عھدے سے فارغ، ادارے سے بدنام زمانہ بلڈر کے سسٹم کا بوریا بستر گول، ڈائریکٹر جنرل پرانے سسٹم کو بچانے کیلئے کوشاں، نیب اور اینٹی کرپشن نے پرانے سسٹم کا گھیراؤ تنگ کرلیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں برسوں سے نافذ سسٹم کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسران کو عھدوں سے سے ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر کا ادارہ ترقیات میں موجود مرکزی سہولتکار عبدالمنان شیخ کو ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری ندیم خان کو سیکرٹری کا چارج دے دیا گیا ہے جبکہ عبدالمنان شیخ کو ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ امپلیمٹیشن مقرر کردیا گیا ہے، اس سے قبل عارف بلڈر کے سہولتکار افسران اصغر میمن و دیگر کو عھدوں سے ہٹایا گیا تھا، پرانے سسٹم کو لپیٹنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پرانے سسٹم کو واپس لینے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر براجمان پرویز بلوچ نے ادارے کو انتطانی و معاشی بحران کی طرف دہکیل دیا ہے جس کے باعث ادارہ تباہی کا شکار ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل عارف بلڈر کی ریئل مارکیٹنگ کی جانب سے ادارے کی ہاؤسنگ اسکیم میں میگا کرپشن پر ہونے والے تحقیقات کو پرانے سسٹم اور ڈائریکٹر جرنل نے روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام ہوگئے، واضع رہے کہ سابق سیکرٹری عبدالمنان شیخ، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اصغر میمن و دیگر کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں زیرتفتیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں