میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخدوم خاندان کے خلاف سندھ حکومت سرگرم،گرفتاری اور چھاپے شروع

مخدوم خاندان کے خلاف سندھ حکومت سرگرم،گرفتاری اور چھاپے شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مخدوم خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، مخدوم جمیل الزمان کا کوآرڈی نیٹر سید ممتاز شاہ کراچی سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل، صوبائی وزیر محبوب الزمان کا پی ایس مسرت جعفری کی گرفتاری کیلئے ہالا اور حیدرآباد میں چھاپے، گرفتاری کی افواہ، ہالا سے بھیمتعدد افراد گرفتار کرنے کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مخدوم خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، صوبائی وزیر داخلہ کے احکامات پر رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان اور صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزمان کی قریبی افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مٹیاری پولیس نے دو روز قبل دو نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا، گزشتہ رات کراچی میں ڈیفینس کے علاقے میں واقع مخدوم ہاؤس کے سامنے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر سید ممتاز شاہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ممتاز شاہ کی موبائل کی فارنزنک بھی کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق سید ممتاز شاہ دبئی جانے والے تھے اور ان کی فلائٹ ٹکٹ بک تھی تاہم ان کی روانگی سے قبل انہیں گرفتار کرلیا گیا، سید ممتاز شاہ کو مخدوم جمیل الزمان کا انتہائی قریبی آدمی سمجھا جاتا ہے اور مٹیاری کے تمام معاملات سید ممتاز شاہ کے حوالے تھے، دوسری جانب مخدوم جمیل الزمان کے بیٹے اور صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کے پرائیویٹ سیکرٹری مسرت جعفری کو گرفتار کرنے کیلئے ہالا اور لنڈن ٹاؤن قاسم آباد میں ان کے گھر پر چھاپے مارے گئے، ذرائع کے مطابق مسرت جعفری کو گرفتار کرلیا گیا تاہم اس کی تصدیق نہ ہو سکی ہے، مسرت جعفری موٹروے ایم 6 میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب کی تحقیقات میں زیر تفتیش ہیں، ذرائع کے مطابق مٹیاری ضلع کے شہر ہالا و دیگر علاقوں سے بھی مخدوم حامی معتدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھٹ شاہ میں سروری جماعت نے سی آئی اے پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے، دوسری جانب مخدوم جمیل الزمان نے مریدوں اور ہمدردوں کو سوشل میڈیا پر ردعمل دینے سے روک دیا ہے، مٹیاری ضلع میں مخدوم خاندان کو محدود کرنے کیلئے سندھ حکومت نے بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے بعد انہیں حراسان کرنے کیلئے پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان اس حوالے سے آنے والے کچھ دنوں میں اہم پریس کانفرنس کرینگے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مخدوم ہاؤس کی ممکنہ بغاوت کو کچلنے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ کو ٹاسک دے دیا ہے. ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں