مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنے کا اعلان، وزیرِاعظم کا اظہار اطمینان
شیئر کریں
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آنے کے اعلان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لارہی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افراط زر میں کمی وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے۔ معاشی آؤٹ لک رپورٹ تھی کہ اگست میں مہنگائی 9.5 سے 10.5 فیصد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین کی ستمبر میں افراط زر میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلیے خوشخبری سے کم نہیں۔انکا کہنا تھا کہ 2018 میں بھی افراط زر کو سنگل ڈیجیٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔ ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی بلکہ ترقی کر رہی ہے۔