میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی واقعات ،پختونخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

9 مئی واقعات ،پختونخوا حکومت کا انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے جوڈیشل انکوائری کرانے کے خط پر اعتراض کے بعد 9 مئی واقعات کی انکوائری کمیشن خود قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے لی جائے گی۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں ہیں، عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکوئری ایکٹ میں انکوائری کرنے والے کو سول جج کے اختیارات حاصل ہیں۔ ججز سے اس لیے انکوائری کرانا چاہتے تھے کہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ صوبائی حکومت کو خط لکھ کر تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لیے ججز مانگے تھے لیکن ہائیکورٹ نے ہمارے خط پر اعتراض لگا کر واپس کردیا
تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں