میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات،اشتہاری ایجنسیوں پر ایک ارب 64 کروڑ پھونک دیے

محکمہ اطلاعات،اشتہاری ایجنسیوں پر ایک ارب 64 کروڑ پھونک دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ اطلاعات سندھ نے ایک سال میں ایک ارب 64 کروڑ روپے اشتہاری ایجنسیوں پر کمیشن کی مد میں اڑا دیے، اعلیٰ حکام نے محکمہ اطلاعات کے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کردی۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ نے مالی سال 2022-23 کے دوران مختلف اشتہاری ایجنسیوں کو اشتہارات پر کمیشن کی مد میں 15 فیصد رقم ادا کی جو کہ ایک ارب 64 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے، اشتہاری ایجنسیوں نے محکمہ اطلاعات سندھ کو کوئی بھی خدمات فراہم نہیں کیں اور نہ کوئی سہولت میسر کی لیکن اس کے باوجود اشتہاری ایجنسیوں کو بھاری رقم کی ادائیگی کی گئی جبکہ ٹی وی چینلز اور اخبارات کو باقی رقم دی گئی، افسران کا کہنا ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ نے کمیشن کی مد میں کروڑوں روپے پسندیدہ اشتہاری کمپنیوں کو جاری کیے جبکہ اشتہاری کمپنیوں نے ٹی وی چینلز یا اخبارات سے اشتہارات کے سلسلے میں کوئی بھی خط و کتابت نہیں کی لیکن اس کے باوجود انعام کے طور پر رقم جاری ہوئی۔ محکمہ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ اشتہارات کی پالیسی میں واضح طور درج ہے کہ اشتہارات پر 15 فیصد کمیشن اشتہاری کمپنیوں کو تخلیقی کام، اشتہارات کی صاف و شفاف چھپائی اور آن ایئر کروانے کے لئے محکمہ کی ہدایت پر جاری ہوتی ہے، اشتہاری کمپنیوں کو یہ رقم تھرڈ پارٹی ٹریکنگ چارجز سمیت تخلیقی کام اور اشتہارات کی چھپائی یقینی بنانے کے لئے ادا کی جاتی ہے ، اشتہاری ایجنسیاں حکومت کی اشتہاری مہم میں ضروری خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ آڈٹ حکام نے محکمہ اطلاعات سے اشتہاری ایجنسیوں کے تخلیقی کام کی تفصیلات طلب کیں تو محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران اشتہاری ایجنسیوں کے تخلیقی کاموں کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے۔ آڈٹ حکام نے اشتہاری کمپنیوں کو ایک ارب 64 کروڑ روپے ادا کرنے پر ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی سفارش کی لیکن محکمہ اطلاعات سندھ نے اشتہاری کمپنیوں کو بھاری ادائیگی پر پردہ پوشی کرتے ہوئے کوئی بھی اجلاس طلب نہیں کیا۔ آڈٹ حکام نے محکمہ اطلاعات سندھ کو ذمہ دار افسران کا تعین کرنے اور واضح اسباب سے آگاہ کرنے کی سفارش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں