میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی ایچ آئی کے رہائشی فلیٹوں پر قبضہ

پی پی ایچ آئی کے رہائشی فلیٹوں پر قبضہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) پی پی ایچ آئی میں انتظامی غفلت کے باعث ڈاکٹروں اور ملازمین کے 27 رہائشی فلیٹس پر غیر متعلقہ افراد نے قبضہ کرلیا، سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری میں ڈاکٹروں اور ملازمین کے لیے رہائشی فلیٹس دستیاب تھے۔روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سال 2022-23 میں پی پی ایچ آئی کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران انتظامی غفلت سامنے آئی ہے، سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری میں ڈاکٹروں اور ملازمین کے لیے دستیاب رہائشی فلیٹس پر غیر متعلقہ افراد نے بغیر الاٹمنٹ اور منظوری کے قبضہ کر رکھا ہے، جس سے پی پی ایچ آئی افسران کی سنگین غفلت ظاہر ہوئی ہے، رہائشی فلیٹس پر قبضے کے بعد انتظامیہ کو قانونی اقدامات اٹھانے تھے لیکن مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ چھان بین پر مامور ادارے کی جانب سے پی پی ایچ آئی انتظامیہ کو معاملے کے متعلق دسمبر 2023 میں اطلاع دی گئی، جنوری 2024 میں تحریری درخواستیں اور بعد میں یاددہانی کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس پر ریکارڈ کی تفتیش کنندہ ادارے نے حکام کو سفارش کی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں