میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریکِ انصاف کے پی میں اختلافات، عمران خان برہم

تحریکِ انصاف کے پی میں اختلافات، عمران خان برہم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی برہم ہو گئے ،بانی پی ٹی آئی نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اراکینِ اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے ۔کے پی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کی ہے ۔عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔دونوں اراکین اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کی ہے ۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔بیرسٹر سیف نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلایا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں