میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلادیش میں طلبہ مظاہرین کا اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ

بنگلادیش میں طلبہ مظاہرین کا اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ مظاہرین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔ اپنے انٹرویوز میں طلبہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کیلیے اپنی پارٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد پچھلے 15 سالوں کے دوران ہونے والی حکمرانی کے طرز عمل کو دوبارہ نہ دہرانا ہے۔دوسری جانب مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ طلبہ نے ابھی تک ٹیکنوکریٹس سے اپنے سیاسی منصوبوں پر بات نہیں کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ "سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہے کیونکہ ہم نے بنیادی طور پر نوجوان نسل کو سیاست سے باہر کر دیا ہے۔”


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں