میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجر دوست اسکیم ، دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس طلب

تاجر دوست اسکیم ، دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس طلب کرلیا گیا، تاجر نوٹس سے پریشان ہوگئے۔شہر قائد میں دکانداروں کو تاجر دوست اسکیم کے تحت نوٹسزجاری کردیے گئے ہیں، دکانداروں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر 60 ہزار روپے دینے کو کہا گیا ہے، جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہر ماہ 15 تاریخ تک اسکیم کے تحت 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے۔ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے تاجروں، دکانداروں کو نوٹسزجاری کیے گئے ہیں، لیاقت آباد، الیکٹرونکس مارکیٹ سمیت دیگر مارکیوں کے تاجر نوٹسز سے پریشان ہیں۔تاجر برادری کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے نام پر ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔اجمل بلوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تاجر دوست کے نام سے بنائی جانے والی اسکیم تاجر دشمن ثابت ہوئی، ایڈوانس انکم ٹیکس ویلویشن ٹیبل کسی صورت قبول نہیں، انکم ٹیکس انکم پر لاگو ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔انھوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بجلی بلوں میں 10 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، 2 بار ایڈوانس انکم ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے، بجلی کے بلوں نے تاجر برادری کا بھر کس نکال رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاجروں کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے کا بندوبست کر دیا ہے، ٹیکس ویلویشن ٹیبل کا قانون واپس نہ لیا گیا تو شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں