سندھ سرکار کی 152 نامکمل عمارتوں پر نظر کرم،تکمیل کیلئے سوا 7 ارب روپے مختص
شیئر کریں
سندھ حکومت نے رواں مالی سال میں صوبے کے 22 محکموں کی 152 نامکمل عمارتوں کو مکمل کرنے کا منصوبے شامل کرلیا۔ جن کے لیے 7 ارب 26کروڑ روپے مختص کئیگئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ایک سو باوون نامکمل عمارتوں کے لیے گذشتہ مالی سال میں چار ارب پینسٹھ کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔ جن میں سے دو ارب پینتیس کروڑ روپے خرچ کئیگئے۔ رواں مالی سال میں ان منصوبوں پر سات ارب چھبیس کروڑ روپے مختص کئیگئے۔ جن میں محکمہ صحت کے 68عدالتوں کے اٹھارہ۔ لائیواسٹاک کے بارہ منصوبے شامل ہیں۔ رواں مالی سال میں بتیس غیر منظورشدہ منصوبے شامل ہیں جن کے لیے اس سال ایک ارب سینتیس کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جبکہ کْل آٹھ ارب بتیس کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔۔۔ نامکمل منصوبوں پر رواں مالی سال میں تیس منصوبے مکمل ہوں گے جن کے لیے دو ارب باہتر کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔ جبکہ ایک ارب اڑسٹھ کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔