میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

شمالی وزیرستانمیں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے3 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے فتنہ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی اور خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں