میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک ، بلدیہ کے پینشن اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ چوری

نیشنل بینک ، بلدیہ کے پینشن اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ چوری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں پینشن کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی، نیشنل بینک بلدیہ اعلیٰ برانچ کے سابق منیجر نے غیرفعال اکائونٹس سے کروڑوں روپے نکالے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے پینشن رقم میں کروڑوں روپے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں واقع نیشنل بینک کے سابق منیجر نے فوت شدگان کے پینشن اکائونٹس سے ڈھائی کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم اڑا لی، بلدیہ اعلیٰ کے پینشنرز کو پر ہر تین ماہ کے بعد زندھ ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا پڑتا ہے جس کے بعد ہی رقم جاری کی جاتی تاہم مذکورہ بینک کے منیجر نے پچاس سے زائد غیر فعال اکائونٹس کو فعال کرکے مختلف طریقوں سے رقم نکلوا لی، پچاس سے زائد اکائونٹس میں پینشنرز کی تین ماہ کی پینشن کی رقم موجود تھی، پینشن خرد برد کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق اکائونٹس سے پئسے نکلوانے والے نجی ایجنٹوں نے رقم کی واپسی بھی شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں