میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی ریلیف معاہدہ پر پہرہ دے گی،حافظ نعیم

جماعت اسلامی ریلیف معاہدہ پر پہرہ دے گی،حافظ نعیم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ،عوامی ریلیف کے معاہدہ پر پہرہ دے گی حکمرانوں کوبھاگنے نہیں دیں گے،غلامی اور ظلم کی ہر شکل کو مٹا دیں گے پہلی بارجاگیرداروں کو للکار ا گیا ،معاہدے کی ایک ایک شق پر عملدرآمد کرائیں گے گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ایک دن کم اور 44 دن رہ گئے ہیں عزت سے چلو گے یہی رویہ اختیار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو مری روڈ رحمان آباد میں یوم تشکر کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شرکاء دھرنا کو پذیرائی ملی کہ اس لیے نکلے پچیس کروڑ عوام کو ریلیف دیا جائے، یہ کسی کے زندہ باد مردہ باد کا مسئلہ یا ذاتی مفاد کا معاملہ نہیں تھا بجلی کے بھاری بل گھر گھر آتے ہیں سب پریشان ہیں۔ صاحب ثروت بھی مہنگی بجلی کے حوالے سے بے بس نظر آئے۔ پر امن رہ کر زبردست تاریخ رقم کی ہے اور حکمرانوں کو تحریری معاہدے پر مجبور کر دیا جس کے تحت بجلی کے بل کم ہوں گے اضافی ٹیکسوں پر نظرثانی کی جائیگی۔ آئی پی پیز کے جائزہ کے لیے نوٹی فیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ ہر گزرتے دن عوامی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور یہی وجہ ہے کہ معاہدہ تحریر کر دیا۔ آئی پی پیز کے معاہدوں کا تفصیلی فرانزک آڈٹ ہو گا۔ جاگیرداروں پر ٹیکس لگے گا یہ وہ طبقہ ہے جو اپنی دولت طاقت سرمائے کی بنیاد پر اپنی پسند کے معاہدے کروا لیتا ہے اقتدار کی میوزیکل چیئر ہے۔ حکومتیں اور آئی ایم ایف ملکر ملک کو برباد کرتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں