میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ محنت،بینک افسر کی ملی بھگت سے لاکھوں ہڑپ

محکمہ محنت،بینک افسر کی ملی بھگت سے لاکھوں ہڑپ

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سیسی میں ایک اور کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، بینک افسران کی ملی بھگت سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر ٹھیکیدار کی رقم ہڑپ کرنے کا انکشاف،ہسپتال تعمیر ہو گیا لیکن ٹھیکیدار کو آخری قسط ادا نہ ہوسکی، ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق کو گرفتار کر لیا۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ماتحت سند ھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں 2018 میں ٹھیکیدار سلمان شریف کو دہرکی لیبر کالونی میں 25 بستروں کے ہسپتال کا ٹھیکہ دیا گیا، ٹھیکیدار سلمان شریف نے ہسپتال کا کام مکمل کیا لیکن انہیں ادائیگی کے مد میں تیسری قسط نہیں ملی،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بینک حکام کی ملی بھگت سے ایم سی بی گاڑی گاڑی کھاتہ برانچ میں ٹھیکیدار کی کمپنی کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا، ایف آئی اے چیک ٹھیکیدار کے نام پر جعلی اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا، جس کے بعد رقم ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق کے بھائی عبداللطیف کی کمپنی میں منتقل کر دی گئی، تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق کے اکاونٹ میں 20 لاکھ روپے جمع کرائے گئے، ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی اور مجموئی طور پر 72 لاکھ روپے کا غبن کیا ہے۔ ٹھیکیدار سلمان شریف کی شکایت پر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق، ان کے بھائی عبداللطیف، ایم سی بی بینک کے سابق برانچ آپریشن منیجر جبران علی زیدی، ٹیلر سروس سپروائزر کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سیسی میں ایک اور کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا، بینک افسران کی ملی بھگت سے جعلی اکاؤنٹس بنا کر ٹھیکیدار کی رقم ہڑپ کرنے کا انکشاف،ہسپتال تعمیر ہو گیا لیکن ٹھیکیدار کو آخری قسط ادا نہ ہوسکی، ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق کو گرفتار کر لیا۔جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ماتحت سند ھ سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) میں 2018 میں ٹھیکیدار سلمان شریف کو دہرکی لیبر کالونی میں 25 بستروں کے ہسپتال کا ٹھیکہ دیا گیا، ٹھیکیدار سلمان شریف نے ہسپتال کا کام مکمل کیا لیکن انہیں ادائیگی کے مد میں تیسری قسط نہیں ملی،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بینک حکام کی ملی بھگت سے ایم سی بی گاڑی گاڑی کھاتہ برانچ میں ٹھیکیدار کی کمپنی کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا، ایف آئی اے چیک ٹھیکیدار کے نام پر جعلی اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا، جس کے بعد رقم ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق کے بھائی عبداللطیف کی کمپنی میں منتقل کر دی گئی، تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق کے اکاونٹ میں 20 لاکھ روپے جمع کرائے گئے، ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کی اور مجموئی طور پر 72 لاکھ روپے کا غبن کیا ہے۔ ٹھیکیدار سلمان شریف کی شکایت پر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ڈائریکٹر سیسی محمد فاروق، ان کے بھائی عبداللطیف، ایم سی بی بینک کے سابق برانچ آپریشن منیجر جبران علی زیدی، ٹیلر سروس سپروائزر تحسین نواز خان، سابق منیجر منصور حسن فاروقی اور دیگر نامزدکیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں