میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیڈا ، لیپ ٹاپ خریداری پریتم داس کو کروڑوں کی کمائی

سیڈا ، لیپ ٹاپ خریداری پریتم داس کو کروڑوں کی کمائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) ایم ڈی سیڈا کے سسٹم کا لیپ ٹاپ خریدنے کی مد میں کروڑوں روپے کا چونا، مارکیٹ میں ایک لاکھ تک ملنے والے لیپ ٹاپ کی قیمت 10 لاکھ دکھائی گئی، 15 لیپ ٹاپ کوٹیشن کی مد میں خرید کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، سندھ حکومت بدعنوان ایم ڈی پریتم داس کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق سندھ ایرگیشن اینڈ ڈریننج اتھارٹی (سیڈا) کے ایم ڈی کے سسٹم کے جانب سے لیپ ٹاپ خریدنے کی مد میں کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، حاصل شدہ معلومات کے مطابق سیڈا میں مختلف افسران کیلئے 15 لیپ ٹاپ خریدے گئے جبکہ ایم ڈی، جی ایم فنانس و دیگر کیلئے علیحدہ لیپ ٹاپ خریدے گئے، ذرائع کے مطابق افسران کو دئے جانے والے لیپ ٹاپ کور آئی 7 کی مارکیٹ قیمت ایک لاکھ کی درمیان جبکہ ان کی خریداری فی لیپ ٹاپ 10 لاکھ روپے دکھائے مطابق گئی، ذرائع کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زائد خریداری کا ٹینڈر جاری کرنے کی بجائے جعلسازی کرکے سنگل وینڈر کے ذریعے کوٹیشن پر خریداری کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، ذرائع کے مطابق ایم ڈی کی سسٹم میں دو خاتون افسران سمیت جنرل منیجر فنانس شامل ہے اور دونوں خواتین افسران کے عزیز وہ اقارب کے نام پر کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس کے ذریعے جعلی خریداری دکھا کر کروڑوں روپے ڈیکارنے کا سلسلہ جاری ہے، واضع رہے کہ ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر پریتم داس نامی افسر اپریل عہدے کی معیاد کا تین سال دورانیہ ختم ہونے کے باوجود غیرقانونی عہدے پر براجمان ہیں، پریتم داس کے خلاف فنڈز میں بے قاعدگیوں اور آمدنی سے زائد اثاثاجات بنانے کی تحقیقات بھی نیب جاری ہیں، نگران حکومت میں پریتم داس کو ہٹانے کیلئے سیکرٹری آبپاشی نے دو بار سمری بھیجی لیکن اسے عہدے سے ہٹایا نہ جا سکا، کرپشن، بدعنوانی اور خاتون افسر کو جنسی حراسان کرنے کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے پریتم داس کے خلاف سندھ حکومت کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں