میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ بجٹ اجلاس مسترد ، تحریک انصاف اور پی پی کارکنان گتھم گتھا

بلدیہ بجٹ اجلاس مسترد ، تحریک انصاف اور پی پی کارکنان گتھم گتھا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا بجٹ اجلاس، شدید بدنظمی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کارکنان میں ہاتھاپائی، تحریک انصاف کی یو سی چیئرپرسن آرزو فیصل مغل میئر کے کرسی پر پہنچ گئی، پیپلزپارٹی کی خاتون ممبر اور آرزو فیصل مغل میں تلخ کلامی،ایک دوسرے کو دھکے تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے مالی سال مالی سال2024-25 کیلئے بجٹ اجلاس مھران آرٹس کونسل لطیف آباد نمبر 7میں مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر صدارات منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی مئیر صغیر احمد قریشی میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، اراکین کونسل سینئر کاؤنٹ آفیسر سمیت بلدیہ کے افسران و اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں تحریک انصاف کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث اجلاس میں بدنظمی پیدا ہوگئی اور میئر کو اجلاس کی کاروائی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسٹیج پر نعرے بازی کے دوران پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے بھی اسٹیج پر چڑھ گئے جس کے باعث دونوں پارٹیوں کے منتخب نمائندوں میں ہاتھاپائی ہوئی، دوران اجلاس شاہ لطیف ٹاؤن کی یونین کونسل چیئرپرسن آرزو فیصل مغل میئر کی کرسی پر پہنچ گئی جہان پر پی پی کونسلر شبانہ خان نے روکنے کی کوشش کی دونوں خواتین الجھ پڑیں اور ایک دوسرے کو دھکے دئے، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے نے بجٹ اجلاس کے دوران مسلسل احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے جبکہ انہوں نے بجٹ کو مسترد کردیا ۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں