میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ جنگلات ،ماحولیات دشمن ثنا ء اللہ بلیدی کی کروڑں کی کمائی

محکمہ جنگلات ،ماحولیات دشمن ثنا ء اللہ بلیدی کی کروڑں کی کمائی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ جنگلات سندھ، سسٹم سرغنہ ثناء اللہ بلیدی کو دو عہدے تقویض، مٹیاری اور ٹھٹہ ڈویژن میں ماہانہ کروڑوں روپے کی وصولی، ثناء اللہ بلیدی نے فرنٹ مین میرحسن شاہ کے ذریعے سرکاری جنگلات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ، کروڑوں روپے کی املاک بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے سسٹم کی جانب سے سسٹم سرغنہ ثناء اللہ بلیدی کو دو عہدے تقویض کردیئے گئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق ثناء اللہ بلیدی ٹھٹہ اور مٹیاری کے ڈویژنل فاریسٹ افسر کے عہدے پر موجود ہیں، ذرائع کے مطابق ثناء اللہ بلیدی نے سرکاری جنگلات کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے اور اپنے فرنٹ مین کے ذریعے ماہانہ کروڑوں روپے کی وصولی کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق مٹیاری ضلع کی ہزاروں ایکڑ محکمہ جنگلات کی زمین نے نجی افراد کو فی ایکڑ 10 سے 15 ہزار روپے میں فروخت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق زمین کی مد میں کروڑوں روپے کمائے جا رہے ہیں جبکہ درختوں کی چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے، کچھ عرصہ قبل مقامی لوگوں کی جانب سے درختوں کی کٹائی و چوری پر احتجاج کرنے پر ثناء اللہ بلیدی نے مقامی لوگوں پر 6 سے زائد جھوٹے مقدمات بھی درج کروا دئے ہیں، ذرائع کے مطابق ثناء اللہ بلیدی کی سرپرستی میں محکمہ جنگلات اور پولیس کی مدد سے منظم نیٹ ورک قائم جو کہ درختوں کی کٹائی و چوری کا منظم دھندہ چلا رہا جس سے میرحسن شاہ نامی ملازم روزانہ لاکھوں روپے لے کر پئسوں کو اوپر تک تقسیم کرتا ہے، ایک طرف پورا سندھ سرکاری جنگلات نہ ہونے پر شدید ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری جانب محکمہ جنگلات کے افسر ثناء اللہ بلیدی کی سرپرستی میں سرکاری جنگلات کے درخت چوری کرکے جنگلات کو تباہ کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق چیف کنزرویٹو بھی اس تمام معاملے میں مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ثناء اللہ بلیدی نے کچھ ہی عرصہ میں کروڑوں روپے کی اثاثاجات بھی بنا لئے ہیں جن کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں