میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ سزا یافتہ مجرم کیسے کر سکتا ہے؟ فواد چوہدری

آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ سزا یافتہ مجرم کیسے کر سکتا ہے؟ فواد چوہدری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ن لیگ کے وزرا ء کہہ رہے ہیں نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے، ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے، رہنما تحریک انصاف
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سزا یافتہ مجرم کا پاک فوج کے سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں، ن لیگی وزرا ء کہہ رہے ہیں نئے آرمی چیف سے متعلق شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا ء کہہ رہے ہیں نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے، ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں