میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

پانی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرنیوالا نیٹ ورک پکڑا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

واٹر بورڈ حکام نے کراچی کے شہریوں کا پانی چوری کرکے فیکٹریوں اور ملوں کو فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ لمیٹڈ کی حدود میں کراچی کے شہریوں کا یومیہ کروڑوں گیلن پانی چوری کرکے انتہائی منظم انداز میں فیکٹریوں اور ملوں کو فروخت کیے جانے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، جہاں واٹر کارپوریشن کی گزرنے والی ایچ ٹی ایم کی لائن کو چھلنی کرکے واٹر مافیا نے 100 سے زائد بڑے کنکشن لے کرشہریوں کا پانی فیکٹری اور ملوں کو فروخت کرنے کیلیے ایک مکمل جال بچھا رکھا ہے۔سائٹ ٹائون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس مرزا اخلاق بیگ جب ایک نادہندہ بلڈنگ کا کنکشن منقطع کرنے سائٹ کے علاقے میں پہنچے تو بلڈنگ کے عقب میں موجود پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک دیکھ کر دنگ رہ گئے جس پر انہوں نے موقع پر تین بڑے کنکشن منقطع کیے، اس دوران پانی چور مافیا کے کارندوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی تاہم علاقہ پولیس کو آگاہ کرکے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا۔اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس نے پانی چوری کے پورے نیٹ ورک کی ویڈیو بناکر وائرل بھی کردی، پانی چوری کے نیٹ ورک کی ویڈیو وائرل ہونے پر واٹر مافیا اور ان کے سہو لت کار افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں