سندھ اسمبلی میں آئی پی پیز کیخلاف قرارداد جمع
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ نے آئی پی پیز کیخلاف سندھ اسمبلی میں قراردار جمع کروا دی، اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی اور نجم مرزا نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کیخلاف قرارداد جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگرکیپسٹی چارجزکی مدمیں ادائیگیاں ہوتی رہیں توبقاکامسئلہ ہوجائیگا،صنعتی وگھریلوبجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکیساتھ ماضی میں غلط معاہدوں سے ٹیرف ناقابل برداشت ہے۔ایم کیوایم نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔