میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیڈا، ایم ڈی پریتم داس کے سامنے حکومت بے بس

سیڈا، ایم ڈی پریتم داس کے سامنے حکومت بے بس

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر پریتم داس غیرقانونی طور پر براجمان، اپریل میں تین سال دورانیہ ختم ہونے کے باوجود پریتم داس کو ہٹایا نہ جا سکا، سسٹم سرغنہ پریتم داس کو کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق ت ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر پریتم داس نامی افسر گزشتہ تین ماہ سے غیرقانونی طور پر براجمان ہیں، اپریل 2021ع میں سندھ حکومت نے بغیر اشتہار جاری کئے قواعد و ضوابط کے خلاف ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر پریتم داس کا تقرر کیا تھا، اپریل میں مدت ملازمت کا تین سالہ دورانیہ ختم ہونے کے باوجود ایم ڈی سیڈا پریتم داس کو نہ تو عہدے سے ہٹایا جا سکا ہے نہ ہی نئی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا جا سکا ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس محکمہ آبپاشی میں سابق سسٹم کا اہم افسر ہے اور کرپشن کے سنگین الزامات کے باوجود اس کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ہے، سابق سیکرٹری آبپاشی نے نگران حکومت میں پریتم داس کو معطل کرنے کیلئے دو بار سمری بھیجی تھی تاہم بااثر افسر معطل نہ ہو سکا، پریتم داس ٹھٹہ میں اربوں روپے کی کرپشن میں نیب میں بھی زیر تفتیش ہیں جبکہ ان پر عورت افسر نے حراسگی کا الزام بھی لگایا تھا، ایم ڈی سیڈا پریتم داس کی جانب سے ای ڈی پی فنڈز میں خرد برد مختلف پروجیکٹس میں کروڑوں روپے کو چونا لگانے سمیت غیرقانونی طور پر لگزری گاڑیاں خریدنے کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں