میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابینہ اجلاس آج طلب، پی ٹی آئی پر پابندی، آرٹیکل 6 کے معاملے پر غور ہوگا

کابینہ اجلاس آج طلب، پی ٹی آئی پر پابندی، آرٹیکل 6 کے معاملے پر غور ہوگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے معاملات زیرغور آنے کا امکان ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری، ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ایجنڈے میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مفاہتمی یاد داششتوں (ایم او یو) کی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی سمری بھی پیش ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر عارف علوی، بانی چئیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں