میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت ،امداد میمن کو اربوں کی بدعنوانی پر حکومتی چھوٹ

محکمہ زراعت ،امداد میمن کو اربوں کی بدعنوانی پر حکومتی چھوٹ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اربوں روپے کے جعلی پینشن کیس میں نامزد حاجی امداد میمن کے خلاف سندھ حکومت کارروائی سے گریزاں، محکمہ زراعت میں حاجی امداد میمن سسٹم کی طوطی بولنے لگی، اصغر گھانگھرو نامی سیکشن افسر امداد میمن کے کالے دھندوں کو سنبھالنے لگا، تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی جعلی پینشن کیس میں نامزد حاجی امداد میمن کے خلاف سندھ حکومت کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، حاجی امداد جعلی پینشن ریفرنس میں نیب کی تحقیقات میں زیر تفتیش ہے، ذرائع کے مطابق حاجی امداد میمن نے جعلی پینشن اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ارب سے زائد رقم نجی اکاؤنٹس میں منتقل کروائی، حاجی امداد میمن پر جعلی پینشن سمیت کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات بھی ہیں، نچلی گریڈ میں بھرتی ہونے والی حاجی امداد میمن اس وقت محکمہ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس کے عہدے پر براجمان ہیں اور محکمہ زراعت میں حاجی امداد میمن سسٹم کی طوطی بولتی ہے، حاجی امداد میمن کو محکمہ زراعت کی ایگریکلچر انجینئرنگ ونگ اور واٹرمینجمنٹ ونگ کا ڈیفکٹو ڈائریکٹر جبل بھی کہا جاتا ہے، مذکورہ دونوں شعبوں میں ینڈرز سمیت واٹر کورسز کی تعمیر و مرمت کے ٹھیکے، سبسڈی پر زرعی مشینری کی خرید و تقسیم کا معاملات حاجی امداد میمن سسٹم ڈائریکٹ ہینڈل کرتا ہے جبکہ واٹر مینجمنٹ کا ڈی جی ندیم شاہ حاجی امداد میمن کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق اصغر گھانگھرو نامی سیکشن افسر حاجی امداد میمن سسٹم کے تمام کالے دھندے سنبھالتا ہے اور گزشتہ کافی عرصے سے وہ محکمہ زراعت میں سیکشن افسر کے عہدے پر براجمان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں