میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ہول سیلرز کے پاس آٹے کا ذخیرہ ختم

کراچی میں ہول سیلرز کے پاس آٹے کا ذخیرہ ختم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

فلورملز ایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال ۔ آٹے کی ترسیل نہ ہونے سے ملوں اور چکیوں پر تالے پڑ گئے ۔۔ ملک بھر میں آٹے کی قلت کے خدشات پیدا ہوگئے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے تک ملز اور چکیاں بند رکھنے کا اعلان کردیا ۔ کراچی میں ہول سیلرز کے پاس آٹے کا ذخیرہ ختم ہونے سے ریٹیلرز کو آٹے کی سپلائی منقطع ہوگئی جس کے باعث شہر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ودہولڈنگ ٹیکس فوری ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس سے فی تھیلا دو سو روپے تک مہنگا ہوجائے گا جو عام لوگوں کیلئے ناقابلِ برداشت ہوجائے گا۔ آٹے کی پیداوار کا عمل
رکنے ۔ حکومت اور مالکان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک سے ملک میں بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں