میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2اسرائیلی شہریوں کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

2اسرائیلی شہریوں کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی ایئر پورٹ پر فلائی دبئی ایئر لائن میں سوار 2 اسرائیلی شہریوں کی ہنگامی لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ فلائی دبئی ایئر لائن سے سری لنکا جانے والی پرواز کی مسافروں میں سے دو اسرائیلی شہری بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ رات گئے پاکستان کے شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔وزارت نے کہاکہ اس نے اسرائیلی شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ لوگوں کے ساتھ رابطے کیے۔ وزارت نے بتایاکہ تھوڑی دیر بعد پرواز نے اسرائیلیوں کے ساتھ اپنا سفر دوبارہ شروع کردیا تھا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے)کے ترجمان سیف اللہ خان نے کہا کہ وہ فلائی دبئی کی پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی کے بارے میں لاعلم ہیں۔فلائی دبئی کی فلائٹ FZ-569، جو دبئی سے کولمبو، سری لنکا جا رہی تھی، جہاز میں سوار ایک مسافر کی حالت بگڑنے پر بدھ کی رات 11 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سیف اللہ نے بتایا تھا فلائی دبئی کی فلائٹ 569 کے بارے میں ابھی رپورٹ آئی تھی کہ یہ دبئی سے کولمبو جا رہی تھی اور خاتون کی حالت خراب ہو گئی اور یہ بدھ کو رات 11 بجے کراچی میں اتری لیکن خاتون کا انتقال ہوگیا تھا، اس کی میت ملیر میں خدمت خلق فائونڈیشن کو بھیجی گئی اور طیارہ صبح 3 بجے جمعرات کو روانہ ہوا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے مسافر سوار تھے اور ان کی قومیتیں کیا تھیں۔سیف اللہ خان نے واضح کیا کہ فلائی دبئی کی پرواز میں مرنے والی مسافر سری لنکا کا شہری تھی۔ بعد ازاں اس کی لاش کو ایک علیحدہ پرواز سے سری لنکا پہنچایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں