میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مراد علی شاہ کیخلاف سازش بلاول نے ناکام بنا دی

مراد علی شاہ کیخلاف سازش بلاول نے ناکام بنا دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

مارچ 2024 میں تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بننے کے فورا بعد ہی سید مراد علی شاہ کو ہٹوانے کی شروع کی گئی سازشوں کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناکام بنا دیا ہے۔اس قسم کی سرگرمیاں بڑھ جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے تقریبا تین ہفتے قبل صوبائی وزرا کو وزیراعلیٰ ہائوس طلب کر کے ان کی خوب سرزنش کی۔ اور مراد علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار ظاہر کیا۔ تاہم وزیراعلی سندھ کو پھر بھی بعض وزرا سے یہ شکایت ہے کہ وہ ان کے احکامات کو اہمیت نہیں دیتے اور متعلقہ محکموں کے کئی امور کے متعلق انہیں آگاہ نہیں کرتے جن میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار بھی شامل ہے۔ جس کے متعلق نہ صرف وزیراعلی سندھ بلکہ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کو بھی تحفظات ہیں کہ سندھ پولیس میں جو تقرری و تبادلے ہورہے ہیں ان کے متعلق صوبائی وزیر داخلہ ان سے مشاورت نہیں کرتے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سید مراد علی شاہ کے خلاف سازشیں ناکام بنانے کے بعد پارٹی میں ان سے بھی زیادہ مضبوط پوزیشن رکھنے والی ایم پی اے فریال تالپور کو وزیراعلی سندھ کے امیدوار کے طور پر آگے لانے کے خواہش مند ہیں۔مارچ 2024 میں سید مراد علی شاہ جب تیسری مرتبہ وزیراعلی سندھ منتخب ہوئے تو اس کے فوری بعد میڈیا میں ان خبروں کی بھرمار شروع ہو گئی کہ سید مراد علی شاہ اس مرتبہ محدود مدت کے لیے وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں اور اس مرتبہ وہ پانچ برس کے لیے وزیراعلی نہیں بنیں گے۔ جس کے لیے یہ تاثر بھی عام تھا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کی اکثریت سید مراد علی شاہ کے بجائے اس مرتبہ سید ناصر حسین شاہ کو وزیراعلی سندھ بنوانا چاہتی تھی۔ لیکن بلاول بھٹو زرداری کے ڈٹ جانے کے باعث سید مراد علی شاہ فی الحال وزیراعلی منتخب ہو چکے ہیں لیکن کچھ دنوں کے بعد تبدیلی ضرور آئے گی۔ اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سید ناصر حسین شاہ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات و آبکاری و محصولات شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ سے بھی زیادہ وزارت اعلی کے امیدوار سمجھے جارہے تھے اور ایسی خبروں کو تقویت اس سے بھی ملی کہ جب صوبائی کابینہ کا عمل وجود میں آیا تو وزیراعلی سندھ کے دو پسندیدہ محکموں جن کے انتظامی و ٹیکنیکل امور پر عبور رکھتے ہیں ان محکموں میں سے ایک محکمے، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان ناصر حسین شاہ کے سپرد کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں