میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کی ناکامی، غیرقانونی شادی ہالز، تحقیقات ردی کی ٹوکری کی نذر

سندھ بلڈنگ کی ناکامی، غیرقانونی شادی ہالز، تحقیقات ردی کی ٹوکری کی نذر

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں غیرقانونی شادی ہالز کے خلاف تحقیقات ردی کی ٹوکری کی نذر ہوگئیں۔ ایک سال قبل مرتب کی جانے والی غیرقانونی شادی ہالز کی رپورٹ پر ایکشن نہ لیا جاسکا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کے دعوے صرف دعوے رہے ۔ ضلع شرقی میں سیکڑوں غیرقانونی شادی ہالز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ میں ضلع شرقی میں 88 غیرقانونی شادی ہالز کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے ۔ غیرقانونی شادی ہالز پر ایس بی سی اے نے نیب کی ہدایت پر رپورٹ مرتب کی تھی۔ غیرقانونی شادی ہالز جمشید ون ۔ ٹو ۔ اسکیم چوبیس ۔ تینتیس ۔ گلشن ون اور ٹو میں موجود ہیں۔ جمشید ٹاؤن ون میں 9 ۔ جمشید ٹاؤن ٹو میں 18 ۔ اسکیم چوبیس میں 23 ۔ اسکیم تینتیس میں 15۔ اسکیم چھتیس میں 32 اور گلشن ٹاؤن ٹو میں 15 غیر قانونی شادی ہالز موجود ہیں۔ وفاقی ادارے کی ہدایت پر شادی ہالز کی تعمیرات کے حوالے سے تمام ریکارڈ فراہم کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں