میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ملیں گی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ملیں گی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور گلگت بلتستان کو رواں مالی سال کے اختتام تک گندم کی سبسڈی میں دو روپے فی کلو گرام اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے صوفیہ گیس فیلڈ سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو 14.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ یہ فیصلہ قریب ترین ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی دستیابی اور اسی بلاک سے ایس ایس جی سی کو پہلے سے فراہم کی جانے والی گیس کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ای سی سی نے سڑک تک رسائی، اراضی کی دستیابی اور سیکورٹی ایشوز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی ایئر مکس کے چار منصوبہ جات کی جگہ تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس فیصلے کے مطابق ایئر مکس پراجیکٹ ملکوٹ (کے پی کے) کو بالا کوٹ میں منصوبے کے ساتھ، فارورڈ کہوٹہ کو دروش (چترال)، ہجیرہ (اے جے کے) کو بیور تحصیل کہوٹہ اور عباس پور (اے جے کے) کو باند تحصیل مری کے ساتھ تبدیل کیے جانے کی تجویز ہے۔ موجودہ فیلڈ سے گیس کو دوبارہ مختص کرنے کے بارے میں ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی او جی ڈی سی ایل کے کے پی ڈی فیلڈ سے ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو 6 اکتوبر 2009ء کے ای سی سی کے فیصلے کے مطابق برابری کی بنیاد پر 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ازسر نو مختص کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں