جے یو آئی سے مذاکرات،تحریک انصاف کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
شیئر کریں
جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی، شبلی فراز، عمرایوب اور رؤف حسن مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام میں پچھلے کافی ہفتوں سے جاری مذاکرات کے باوجودکسی کمیٹی کا اعلان اب تک پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں کیا گیا تھا۔ مگر گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پریس کانفرنس میںا س پر توجہ دلائی گئی تو فوراً ہی پی ٹی آئی نے پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام میں گزشتہ کچھ عرصے میں بات چیت کے باوجود واض پیش رفت نہ دکھائی دینے پر کچھ حلقوں میں حیرانی بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس کا سبب خو دپی ٹی آئی کے اندرونی حالات ہیں۔ جس میںپی ٹی آئی کی فرنٹ پر موجود قیادت کی جانب سے واضح او رفیصلہ کن پوزیشن لینے میں ناکامی دکھائی دیتی ہے۔