میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ،سولر پینل کی آڑ میں ایم ڈی سیڈا نے کروڑوں کا چونا لگادیا

محکمہ آبپاشی ،سولر پینل کی آڑ میں ایم ڈی سیڈا نے کروڑوں کا چونا لگادیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی سندھ ،ایم ڈی سیڈا نے سولر پینل نصب کرنے کی مد میں کروڑوں روپے ڈکار لیے، فیز ون 6 کروڑو کی لاگت سے سیڈا آفس میں نصب سولر سسٹم ناکارہ ، سندھ حکومت غیرقانونی عہدے پر براجمان پریتم داس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ۔ تفصیلات کے مطابق سیڈا کے ایم ڈی نے آفس میں سولر سسٹم نصب کرنے کی مد میں کروڑوں روپے کو ٹیکہ لگا دیا ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے پہلے فیز میں بغیر فزیبلٹی کے 6 کروڑ کی لاگت سے 40 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کروایا جس کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ، ذرائع کے مطابق ٹینڈر و ٹھیکے میں جعلسازی کرکے کروڑوں روپے کی کمیشن کے عوض ٹھیکہ دیا گیا، سولر سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے ٹرپ ہونا معمول ہے، ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں سوات پراجیکٹ کی بجٹ سے 80 کلو واٹ کا دوسرا سولر سسٹم بھی نصب کروایا گیا جبکہ پہلے فیز میں نصب کئے گئے سولر سسٹم کی رقم سندھ حکومت کی گرانٹ سے جاری کی گئی، کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب سولر سسٹم مکمل طور ناکارہ ہونے کے باعث سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گیا، واضع رہے کہ پریتم داس تین سالہ معیاد پوری ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر ایم ڈی کے عہدے پر براجمان ہیں اور نیب کی تحقیقات میں بھی زیر تفتیش ہیں، پریتم داس کی جانب سے پابندی کی باجود لگزری گاڑیاں خریدنے اور غیرقانونی بھرتیوں کی متعلق انکشافات آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں