میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ فوڈ اتھارٹی، حیدرآباد میں ناقص اشیاء کمائی کا ذریعہ بن گئیں

سندھ فوڈ اتھارٹی، حیدرآباد میں ناقص اشیاء کمائی کا ذریعہ بن گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد نے ناقص اشیاء کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا، روزنہ لاکھوں روپے کی بھتہ وصولی کا انکشاف، ٹاور مارکیٹ سے شہر بھر میں غیر معیاری تیل کی فراہمی جاری، ہوٹلوں پر کیمیکل زدہ دودھ استعمال ہونے لگا، تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد نے کھانے پینے کی ناقص اشیاء کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے، ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی کاروباری مرکز اور گنجان آبادی ٹاور مارکیٹ میں ناقص تیل کے ڈپو قائم کر دئے گئے ہیں جہاں سے شھر بھر سمیت آسپاس کی دیہات میں فراہمی کی جاتی ہے جبکہ نقلی گیھ اور ملاوٹ شدہ مصالحاجات کی فروخت بھی بغیر روک ٹوک کے جاری ہے، ذرائع کے مطابق پریٹ آباد، لیاقت کالونی سمیت دیگر علاقوں میں ناقص مرچ کی فیکٹریاں موجود ہیں جن سیشہرر بھر میں مرچوں کی فراہمی کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق شہر بھر کے اکثر ہوٹلوں پر کیمکل زدہ دودھ سے چائے بنا کر فروخت کی جا رہی ہے جس کے باعث بیماریوں نے جنم لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد صرف نمائشی کارروائیاں دکھا کر روزانہ کی بنیاد پر بھاری بھتہ وصول کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں