میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ ،ریڈ کراس کے دفتر کے قریب بمباری، 22افراد شہید

غزہ ،ریڈ کراس کے دفتر کے قریب بمباری، 22افراد شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا ہے کہ غزہ میں اس کے دفتر کو بمباری سے ‘نقصان’ پہنچا ہے جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے جنہوں نے آس پاس پناہ لی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی سی آر سی نے یہ نہیں بتایا کہ کس نے میزائل فائر کیے تاہم ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کی وجہ سے آئی سی آر سی کے دفتر کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا جس کے اردگرد سینکڑوں بے گھر افراد ٹینٹس میں مقیم ہیں۔آئی سی آر سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بمباری کے بعد 22 لاشوں اور 45زخمیوں کو قریبی ریڈ کراس فیلڈ ہسپتال لے جایا گیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے ۔آئی سی آر سی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ‘انسانی ہمدردی کے اداروں پر خطرناک طریقے سے فائرنگ کرنا، جن مقامات کے بارے میں تنازع کے فریقین کو معلوم بھی ہے اور جن پر ریڈ کراس کا واضح نشان لگا ہوا ہے ، شہریوں او ریڈ کراس کے عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے ۔ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے کئی واقعات میں سے ایک ہے۔ ‘اس سے قبل آئی سی آر سی کے مراکز پر ہوائی فائرنگ ہوئی۔ ہم ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں جس سے انسانی امداد کے کارکنوں اور عام شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں