میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریاں غیر آئینی ہیں،پی ٹی آئی

انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریاں غیر آئینی ہیں،پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریاں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری تسلیم نہیں، چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن اراکین کیخلاف پارلیمان کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے ۔تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کو فراہمی انصاف میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ فوری رہائی کے مستحق ہیں، انصاف کی فراہمی کے عمل کو سست روی کا شکار کیا جا رہا ہے ، جھوٹے ، بے بنیاد، جعلی اور من گھڑت مقدمات اپنے انجام سے دو چار ہیں۔کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب لمبی تاریخوں کی آڑ میں ٹرائلز کو سست روی کا شکار کیا جا رہا ہے ، عدّت کیس کے ٹرائل کی تکمیل پر اسے نئی عدالت منتقل کرنا غیر قانونی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ خدشات اور تحفظّات کے باوجود بشریٰ بی بی کے پمز سے ٹیسٹ کروائے گئے ، رپورٹس بوجوہ چھپائی جارہی ہیں یا فراہم نہیں کی جا رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں