ڈائمنڈ گولف سٹی ، رہائشی اسکیم کی آڑ میں 5 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ
شیئر کریں
ایم نائن موٹروے پر ڈائمنڈ گولف سٹی نامی اسکیم کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا انکشاف، 36 ایکڑ این او سی پر پانچ سو زائد ایکڑ کی غیرقانونی بکنگ جاری، گدو چوک پر واقع آفس میں ایجنٹ لوگوں کو پھنسانے لگے، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر ڈائمنڈ گولف سٹی کے نام سے حیدرآباد سمیت ملحقہ علاقے کی لوگوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق مذکورہ اسکیم کی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے صرف 36 ایکڑ کی این او سی لی گئی جبکہ مذکورہ اسکیم کی بغیر این او سی کی ری لانچنگ کرکے پانچ سو زائد ایکڑ پر غیرقانونی بکنگ کی جار رہی ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق گدو چوک پر مذکورہ منصوبے کی آفس قائم کرکے کمیشن پر نجی ایجنٹ بٹھا دئے گئے جو کہ شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا رہے ہیں، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے مذکورہ اسکیم کی مالک مائی لینڈ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فصاحت علی خان سے موقف لینے کیلئے معتدد بار کالز اور میسج کئے گئے لیکن خبر فائل ہونے تک انہوں نے موقف نہیں دیا جبکہ حیدرآباد آفیس کے انچارج شعیب حسین مصطفیٰ نے کہا کہ انہیں اس معاملے کا پتہ نہیں ہے وہ پانچ سو 34 ایکڑ پر بکنگ کر رہے ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے 36 ایکڑ کی این او سی ہے.۔