میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان شخصی آمریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے ، پی ٹی آئی

پاکستان شخصی آمریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے ، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ پاکستان شخصی آمریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے ۔لاہور سے جاری بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب تحریک انصاف کی جدجہد کے نتیجے میں ظلم کی جگہ قانون لے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان شخصی آمریت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے ، فردِ واحد کے اقتدار کو آکسیجن دینے والے اس نظام میں قانون نہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو تنگ کرنے کا بزدلانہ سلسلہ جاری ہے ، بانی چیئرمین کے خلاف لگ بھگ 203 جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر معاملہ اجاگر کیا۔ترجمان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب فردِ واحد کے آمرانہ اقتدار کی جگہ آئین اور جمہوریت لیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں