میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس نے میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپرلیک کا سرغنہ بنا ڈالا

کراچی پولیس نے میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپرلیک کا سرغنہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع وسطی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے میسج فارورڈ کرنے والے کو پیپر لیک کا سرغنہ بنادیا ہے ۔ضلع وسطی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم شرجیل الرحمان کے ویڈیو بیان نے پولیس کی کارکردگی مشکوک بنا دی ہے جب کہ ملزم انٹر، جیولری ڈیزائنر اور گورنر ہائوس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کورس کررہا ہے ۔گرفتار ملزم نے کہاکہ میں نے ایک واٹس ایپ گروپ جوائن کیا تھا جس کا نام پیپر لیکس 2024 تھا جب کہ میرا بھائی فیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ گروپ ڈھونڈا اور لنک کے ذریعہ گروپ جوائن کیا۔شرجیل الرحمان نے کہاکہ میں وہاں سے پرچہ اٹھاتا تھا اور اپنے گروپ میں شیئر کردیا کرتا تھا جب کہ واٹس ایپ گروپ میں سوا نو بجے پیپر آتا تھا جسے میں دوسرے گروپ میں شیئر کرتا تھا۔ملزم نے بتایا کہ میں نے ایک پیپر 9 بج کر 25 منٹ پر شیئر کیا اور دوسرا 9 بج کر 35 منٹ پر شیئر کیا جب کہ جو پیپر 9 بج کر 16 منٹ پر شیئر کیا گیا تھا وہ ماڈل پیپر تھا اصل پیپر نہیں۔ملزم نے دعوی ٰکیا کہ میں نے پیپر کے عوض کسی سے پیسے نہیں لیے ، غلطی ہوگئی جو ایک گروپ سے پیپر اٹھا کر دوسرے گروپ میں فارورڈ کیا مجھے نہیں کرناچاہیے تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کیا تھا کہ میٹرک امتحانات میں پیپر لیک کرنے اور نقل کرانے والا ملزم بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ تفتیش میں اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں