میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623میگاواٹ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623میگاواٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی طلب 25ہزار 800میگاواٹ ہے جبکہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر بھی برقرار ہے ۔ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 19ہزار 177 میگاواٹ ہے ، پن بجلی ذرائع سے 5ہزار100میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1000میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8ہزار 650میگاواٹ ہے ، ونڈ پاور پلانٹس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ، سولر پاؤر پلانٹس سے 197، بگاس سے 138اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے ، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے تک پہنچ گیا، لائن لاسز والے علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی شدید گرمی کی لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، دن کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔بجلی کی بندش کے خلاف شہر قائد کے عوام سراپا احتجاج بن گئے ، موچھ گوٹھ اور لیاقت آباد میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ 18 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے جینا مشکل کر دیا، لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں