میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی کی سرپرستی ،ناظم آباد میں بلڈر ثاقب کی غیر قانونی تعمیرات جاری

ڈی جی کی سرپرستی ،ناظم آباد میں بلڈر ثاقب کی غیر قانونی تعمیرات جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ پٹہ سسٹم کے تحت شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،ضلعی وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے جانے پہچانے ثاقب بن رؤف نے اپنی غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ زور و شور سے جاری رکھا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ثاقب بن رؤف اپنے کاروباری اہداف کی تکمیل کے لیے مختلف قسم کی سرپرستیوں اور سیاسی چھتریوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ تعمیراتی لاقانونیت کے حوالے سے بدنام ثاقب بن رؤف کو اس وقت ایک جھٹکا لگا جب ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 5 رہائشی پلاٹ نمبر A2/32 پاپوش میں بلڈر ثاقب بن رؤف کی زیر تعمیرکمرشل 25 دکانوں کو منہدم کیا گیا۔ بعد ازاں ثاقب بن رؤف کی جانب سے معاملات طے کیے جانے کے بعد ایک بار پھریہاں غیرقانونی تعمیرات کو شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کے سامنے ایک بہت سادہ سوال ان غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے یہ پیدا ہو گیا ہے کہ اگر یہ تعمیرات قانونی تھی تو توڑی کیوں گئیں اور اگر یہ غیرقانونی تعمیرات ہیں تو پھر اب زیر تعمیر کیوں ہے؟ تمام شہادتوںا ور شہر میں موجود کھلی تعمیراتی لاقانونیت سے یہ واضح ہے کہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی سرپرستی میں بلڈنگ بائی لاز کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،اطلاعات کے مطابق خطیر رقوم کے عوض فرائض سے مجرمانہ غفلت برتنے والے بلڈنگ افسران نے ثاقب بن رؤف کو اپنا کام تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں