میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی اے کرپٹ سسٹم مافیا کے تسلط سے نہ نکل سکا

ایم ڈی اے کرپٹ سسٹم مافیا کے تسلط سے نہ نکل سکا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ملیر ڈیو لپمنٹ اتھارٹی میں بدنام زمانہ عرفان بیگ کا کرپٹ اور کرمنل مافیا سسٹم برقرار ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی بلند بانگ دعوؤں کے باوجود سسٹم مافیا کو لگام نہ ڈال سکے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ نے ایم ڈی اے میںاپنے بدنام زمانہ فرنٹ مین علی اسد بلوچ، ظہور بنگش اور شفیق عطاری اور دیگر افراد کے ذریعے تاحال اپنا شکنجہ کس رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیو ملیر ہاؤسنگ سوسائٹی ون میںپلاٹوںکی فائلوں کو غیر قانونی طریقوں سے دو دولاکھ کے عوض جاری کیا جارہا ہے۔ ان میں وہ فائلیں بھی شامل ہیں جسے نیب نے مختلف شکایتوں کے بعد کسی بھی کارروائی سے روک رکھا ہے۔ واضح رہے کہ نیو ملیر ہاوسنگ اسیکم ون میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں اور پلاٹوں کی مسلسل ہیرپھیر کے باوجود کسی بھی سطح پر کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں دکھا ئی دے رہی۔ یہاں تک کہ ڈجی جی ایم ڈی اے نجب الدین سہتو بھی اس معاملے میں پراسرار طور پر خاموش ہے۔ واضح رہے کہ عرفان بیگ نہ صرف ایم ڈی اے میں غیر قانونی سرگرمیوں اور پلاٹوں کی ہیر پھیر میں ملوث رہا ہے، بلکہ یہ ایک مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی پس منظر رکھتے ہیں۔ جرأت کو ملنے والے کچھ ثبوتوں سے اندازا کیا جا سکتا ہے کہ عرفان بیگ 1998 سے مختلف مجرمانہ کارروائیوں میں نہ صرف ملوث رہا بلکہ اس کا ایک کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ عرفان بیگ پر مبینہ طور پر قتل کی دو وارداتوں میںبراہ راست الزامات بھی عائد ہوتے رہے ہیں۔ اس حوالے سے شواہد کو بہت جلد منظرعام پر لایا جائے گا۔ افسوس ناک طور پر مختلف بدعنوانیوں میںملوث عرفان بیگ کو ایک مرتبہ پھر سسٹم مافیا کی حمایت ملنے لگی ہے اور ماضی میںمجرمانہ ریکارڈ رکھنے اور حال میںایم ڈی اے کی تمام بدعنوانیوں میںملوث رہنے والے عرفان بیگ کو سعید غنی کی وزارتِ بلدیات میں بھی ایک مرتبہ پھر ایم ڈی اے میںاثر قائم رکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ عرفان بیگ کے ماضی کے مجرمانہ ریکارڈ اور ایم ڈی اے کی موجودہ بدعنوانیوں پر موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر اُنہوں نے موقف دینے سے گریز کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں