سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر جنرل کا ضلع کورنگی افسران کو ٹاسک
ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے ضلع کورنگی میں متعلقہ ماتحت افسران کو اندرون خانہ خصوصی ہدایت جاری کروائی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انس حسن کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں رہائشی پلاٹوں پر تیزی کے ساتھ کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، عدالتی حکم کی اعلانیہ خلاف ورزی کے مرتکب افسران کو ڈی جی ایس بی سی اے کی پوشیدہ سرپرستی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت ہی پر افسران دھڑلے سے غیرقانونی امور انجام دے رہے ہیں ،جیسے شاہ فیصل کالونی پلاٹ نمبر آر 12 ، 13 ، سی 140 ، ڈی 104 ، اے3/67 والی رہائشی اراضی پر کمرشل تعمیرات کروائی جارہی ہیں ۔