میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
منگل, ۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائزڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے گی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والے اپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجز کو اپنے اسٹاف پرنظررکھنی ہے ، سندھ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف تعاون کا یقین دلایا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صدر زرداری نے کرائم اورمنشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیا، ڈیڑھ ماہ میں1ہزار22ایف آئی آر اور 1500 کے قریب ملزمان کو گرفتار کیا، 236کلوآئس،900 کلو ہیروئن مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی۔انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈگاڑیوں کو 10مئی کے بعد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنی تحویل میں لے گی، موٹرسائیکل اورگاڑیوں والے اپنی غیررجسٹرڈگاڑیاں جلدرجسٹرڈکروالے ، ایکسائزڈ یپارٹمنٹ 10مئی سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہاہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیاں زیادہ تر دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے ، شہری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے اپنی اصل نمبر پلیٹ وصول کرلے ، جو بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی چلائے گا، ہم گاڑی تحویل میں لیں گے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایکسائزڈپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف اشتہارات بھی دیے، جیکب آبادمیں 2 خواتین پکڑی گئیں جو منشیات سپلائی کررہی تھیں، اس سے قبل مکیش کمار چاؤلہ صاحب کی قیادت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ کل بھی کچے میں بڑے ڈاکوؤں کو مارا گیا ہے ، پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سنی اتحادکونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ جمع نہیں کروائی تھی، یہ ملک آئین پاکستان پر ہی چلتا ہے کسی کی خواہشات پر ملک نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے مالکان کو بلا کر انہیں ہم مستقبل کا لائحہ عمل بتائیں گے ، ہم مختلف اسکولوں میں جاکر بچوں کے ٹیسٹ لیں گے ، بچوں کے ٹیسٹ کو پبلک نہیں کیاجائیگا بلکہ تفتیش ہوگی اور ملوث لوگ گرفتار ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں