بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈ افسران کی تعیناتی
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈ افسران کی تعیناتی ‘ میئر کراچی و حکومت سندھ ‘ کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی کی تیاریاں ‘ ادھر ‘ نیب میگا کرپشن اسکینڈل،جعلی بھرتیوں سمیت تقرریوںکے حوالے سے مشہور سابق نامور سکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے شہری علاقوں کیلے کونسل افسران کی اہم عہدوں پر تقرری و تعیناتی کے راستے بندکر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کے بنائے گئے اسٹیبلشمنٹ شیڈول پر سندھ حکومت ‘ 536 ‘ افسران کی بھرتی کا میدان لگانے کو تیار ‘ واضح رہے کہ اسٹرکچر کا خاکہ تیار کرنا منتخب کے ایم سی اور ٹی ایم سی اورکونسل کا قانونی استحقاق ہے جس کی منظور ی ضابطے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کمیشن ہی دے گا دوسری طرف اگر 60 یوم میں منظوری نا ملے تو مذکورہ بل از خود منظور تصور ہوگا ، دوسری طرف بزور طاقت و اختیار تمام پوسٹیںسندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈ کے افسران کی جھولی میں ڈال دی گئیں کونسل افسران منہ دیکھتے رہ گئے بڑا لھپڑا کھڑا ہونے جارہا ہے ادھر رائے عامہ کی جانب سے اس بات کو لیکر ‘ اپوزیشن جماعتوں ‘ نے بھی میدان سنبھال لیا اور منتخب نمائندوں کے بلدیاتی اختیارات میں اضافے کی مکمل حمایت کی جارہی ہے اطلاعات کے مطابق ‘ نئے سسٹم ٹاون میونسپل کارپوریشن اور ‘ کے ایم سی ‘ کی حدود و قیود کے لئے سمری بنانے والے ‘ سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی ‘جو کہ ‘ ڈاکٹر عاصم ‘ کے نام سے سب کو دباؤ میں رکھتے تھے ‘ اس نام کو لیکر وہ پارٹی کے دیگر بڑے مضبوط کھلاڑیوں کے بھی مد مقابل کھڑے ہوتے ہیں۔