میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے ہو گئے

عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے ہو گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

میٹھی عید کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات بھی مہنگے ہو گئے۔ اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کیلئے نمکین ڈشز کی تیاری کے لئے سبز مصالحہ جات کی خریداری بھی مشکل ہوگئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 65 روپے فی کلو مہنگا ہو ا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو مقرر ہوا مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز کے نرخ میں ایک ہفتے کے دوران 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا، مقامی پیاز درجہ اول کا سرکاری نرخ 205 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں مقامی پیاز کم از کم 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا جبکہ درآمدی پیاز بھی 200 سے 220روپے کلو ہے۔علاوہ ازیں لہسن 10روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، لہسن کا سرکاری نرخ 615 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو فروخت ہو رہا، مارکیٹ میں ادرک 650 روپے فی کلو ہے مارکیٹ میں سبز مرچ 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح رواں عید پر بھی منافع خور سرگرم ہو کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں