میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف ہینڈز نامی ادارے سے جواب طلبی

سرکاری اراضی پر قبضے کیخلاف ہینڈز نامی ادارے سے جواب طلبی

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والی سماجی تنظیم ھینڈز کو اینٹی انکروچمنٹ نے 3 دن کی مہلت پر جواب طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹس
کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کی سب ڈویژن مراد میمن تپو کونکر میں واقع سماجی تنظیم "ہینڈز” کا آفس موجود ہے جوکہ سرکاری اراضی پر واقع ہے اور سرکاری اراضی کے حصول کے لیے سماجی تنظیم”ہینڈز” نے قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے آفس قائم کردیا ہے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی طرف سے سماجی تنظیم” ہینڈز” کو تین دن میں جواب داخل کروانے سمیت متعلقہ اراضی کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کا نوٹس ارسال کیا ہے اگر تین دن میں جواب داخل نہیں کروایا گیا تو اینٹی انکروچمنٹ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سماجی تنظیم ہینڈزکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق سماجی تنظیم ہینڈز کو ضلع ملیر کی چوبیس لاکھ سے زائد عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی ہیلتھ مراکز اور ضلع ملیر کے سرکاری اسپتال حوالے کیے گئے ہیں سماجی تنظیم” ہینڈز” کی کارکردگی پہلے ہی کوئی قابل ذکر نہیں ہے اور معاہدے کے مطابق طبی سہولیات فراہم نہیں کرپارہی ہے جسکی وجہ سے ضلع ملیر کی غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں