میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح نرسنگ کالج، ڈپٹی ڈائریکٹرکے اختیارات پرنسپل کو منتقلی کا فیصلہ

جناح نرسنگ کالج، ڈپٹی ڈائریکٹرکے اختیارات پرنسپل کو منتقلی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ مسرور کھوڑو ) پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے جناح نرسنگ اسکول و کالج کے ڈی ڈی او اختیارات ان کے سربراہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سیکریٹری پی این اینڈ ایم سی فوزیہ مشتاق نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی شاہد رسول کو فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا صدر پی این اینڈ ایم سی فرزانہ ذوالفقار کی صدارت میں 10واں اجلاس ہوا، جس میں ایجنڈا نمبر 6 کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ نرسنگ اسکول و کالج کے ڈی ڈی او اختیارات کالج کے سربراہ کے حوالے کیے جائیں، نرسنگ کی پوزیشنز غیر نرسنگ کیڈر کے لوگوں کو نہیں دی جا سکتیں، اس طرح کے اقدامات نرسنگ پروفیشنل میں مواقع سے محرومی کا باعث بنیں گے، پی این اینڈ ایم سی کی جانب سے 10 روز کے اندر عہدوں پر صحیح افراد کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر پی این اینڈ ایم سی کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ و کالج کی رجسٹریشن ختم کردی جائے گی، جبکہ نرسنگ اسکول و کالج کے فیکلٹی ممبران کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے۔ روزنامہ جرآت سے بات کرتے ہوئے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ایگزیکٹو ممبر اعجاز کلیری نے کہا کہ نرسنگ اسکول و کالج میں خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کو اختیارات دے کر سیاسی اثر و رسوخ کے تحت نشستوں کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے، ایک نشست 3 سے 5 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی ہے، خلاف ضابطہ نچلے گریڈ کے ملازمین کو گریڈ 19 اور 20 کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام نرسنگ اسکول و کالج کے اختیارات ان کے پرنسپلز کے حوالے ہیں لیکن جناح نرسنگ اسکول میں سربراہ کو اختیارات نہیں ہیں، جناح نرسنگ اسکول و کالج کے فنڈز بھی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ہڑپ کیے جا رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں