میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم اپریل سے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

یکم اپریل سے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے یکم اپریل سے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاجروں کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن اسکیم کا اطلاق ابتدائی طور پر 6بڑے شہروں میں ہوگا، ان بڑے شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔اسپیشل پروسیجرز فار سمال ٹریڈرز اینڈ شاپ کیپرز کے نام سے اسکیم پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا طلب کر لی گئیں، ملک بھر میں ڈیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچرر اور امپورٹرز کم ریٹیلرز کیلئے رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق اسٹورز، دکانوں، ویئر ہائوسز، کاروباری دفاتر رجسٹریشن کرانے کے پابند ہونگے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ہر ماہ کی مقررہ 15 تاریخ سے پہلے ٹیکس دینے کی صورت میں تاجروں کو 25 فیصد رعایت ملے گی، تاجروں سے ٹیکس دکان کی سالانہ رینٹل ویلیو کے حساب سے وصول کیا جائے گا، ہر دکاندار کو کم از کم سالانہ 1200 روپے انکم ٹیکس دینا ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو بھی رعایت ملے گی، اسکیم کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا، تاہم پہلی ٹیکس وصولی 15 جولائی سے ہوگی۔قانون پر عمل نہ کرنے کی صورت میں نیشنل بزنس رجسٹری میں زبردستی رجسٹریشن کی جائے گی، تاجر دوست ایپ کے ذریعے تاجروں اور دکانداروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں