تحریک انصاف، وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20سے زائد ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کر دیا، ریفرنس متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھیجے جائیں گے۔پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، انکوائری شروع کر دی ہے وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وفاداریاں بدلنے والے اسمبلی رکنیت رکھنے کے اہل نہیں۔