قندھار میں خودکش دھماکا، 21شہری جاں بحق
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
قندھار میں خودکش دھماکے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ50افراد زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا قندھارکے ایک بینک کے سامنے ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ خودکش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی بیشتر افغان شہری ہیں۔دوسری جانب مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قندھار خودکش دھماکے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے سے زخمی تقریبا 50 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ادھر طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا صبح آٹھ بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت سرکاری ملازمین تنخواہ وصولیوں کیلیے بینک کے سامنے جمع تھے۔