میونسپل کمشنراختر شیخ کے ہاتھوں ایم یو سی ٹی کا شعبہ ہائی جیک
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی ایم یو سی ٹی کروڑوں اربوں کی ریکوری والا محکمہ نا معلوم و منظور نظر کماؤ پوت ‘ عناصر کے قبضے میں سابق سینئر کرپٹ ڈائریکٹر تسنیم احمد کو ریٹائرڈ ہوئے عرصہ ( 9 ) دن گزر گئے مگر تاحال پرکشش و جاذب نظر سیٹ خالی کروڑوں، اربوں کی ریکوری ‘ کے معملات کون دیکھ رہا ہے ، مجاز اتھارٹی کون ہے ریونیو کون کلکٹ و ریکور کررہا ہے ، کس حیثیت میں کر رہا ہے ، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی خاموشی نے کئی سوالات اٹھا دئے ‘ مزکورہ محکمے سے متعلق جرات انوسٹیگیشن رپورٹ میں چونکا دینے والے ہوشرباء انکشافات ‘ اہم بااثر و بااعتماد محکمہ جاتی ذرائع نے بھانڈہ پھوڑ دیا حیران کن انکشافات ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ محکمے کو ‘ ٹاؤنز میں بطور ‘ ایم سی خدمات انجام دینے والا ‘ انتہائی بدعنوان ‘ بے قاعدگیوں ‘ کا ڈان افسر اور موجودہ ‘ ایم سی ٹی ایم سی صدر ٹاؤن ‘ اختر شیخ ‘ چلا رہا ہے یاد رہے کہ اختر شیخ کی کرپشن لوٹ مار کے قصے زبان زد عام ہیں جبکہ موصوف کو ‘ ٹیمپرنگ ہاتھ کی صفائی ‘ کا بھی بادشاہ و بازیگر کہا جاتا ہے موصوف کی دوسری مرتبہ ‘ ریٹائرمنٹ ‘ بھی نا ہوسکی کہا جارہا ہے کہ وہ۔ ‘ نادرا ‘ سے اپنے ‘ ڈیٹا ‘ میں ردوبدل کرواکر اپنی ‘ عمر ‘ 60 ‘ سال سے کم ثابت کرنے میں ہر مرتبہ کامیاب رہتے ہیں موصوف نے ‘ ڈسٹرکٹ ایسٹ ‘ میں بطور ‘ میونسپل کمشنر ‘ شعبہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ‘ میں کروڑوں کے گھپلے کئے ‘ موصوف کے کئی پیٹرول پمپس بھی ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ موصوف اپنے سیاسی اثر و رسوخ اور برادری کی بنیاد پر کافی مضبوط اور لمبے ہاتھ رکھتے ہیں اور اسوقت بھی موصوف بیک وقت ٹی ایم سی صدر اور ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اہم ترین شعبے ‘ ایم یو سی ٹی ‘ کے معملات براہ راست دیکھ رہیں ہیں سپریم کورٹ قانون آئین محکمہ جاتی بائی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘ ایم یو سی ٹی کا ڈائریکٹر کوئی بھی پس پردہ تمام معملات اور تمام لین دین کے معملات ‘ شیخ صاحب ہی طے کرتے ہیں موصوف اسوقت ون مین شو ہیں ‘ ایم یو سی ٹی ‘ کے تحت تمام ‘ پیڈسٹرین برج ‘ پر کی جانے والی ایڈورٹائزمنٹ ‘ کے تمام کھاتے وہی چلاتے ہیں موصوف کو محکمہ ایڈورٹائزمنٹ ‘ کے گورکھ دھندوں کا کافی وسیع تجربہ ہے جسکی بنیاد پر موصوف ‘ کماؤ پوت افسر بھی کہلاتے ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ‘ معیز نامی شخص جو کہ ‘ سابق سئنیر ڈائریکٹر تسنیم احمد کا ‘ کا بھانجا ہے اور اسکا گریڈ ( 16 ) بھی جعل سازی ہے اس سے متعلق انکشافات بھی میں جرات کی زینت ہونگے وہ اسوقت ‘ اختر شیخ کا فرنٹ مین کھلاڑی ہے پورا ‘ ایم یو سی ٹی کا محکمہ ملکر چلا رہیں ہیں کرپٹ و راشی افسران نے مزکورہ محکمے کو اپنی ‘ راجدھانی میں بدلتے ہوئے وہاں اپنا سکہ جاری کردیا ہے ‘ کروڑوں / اربوں کی ریکوری خطرے میں پڑ گئی ہے ادھر ذرائع نے مزید اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا گزشتہ کچھ عرصے قبل لیاقت آباد فلائی اوور پر لگایا گیا ‘ تشہیری بورڈ گرنے سے ایک بائیک سوار شہری جاں بحق ہوگیا تھا جس پر ‘ ہائی کورٹ ‘ کی جانب سے اسوقت کے ‘ سئنیر ڈائریکٹر محکمہ ایم یو سی ٹی تسنیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل ‘ اظہر ‘ کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے جبکہ ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ اظہر عرصہ ‘ 2 ‘ ماہ سے ملک سے باہر ہے اور اسکی ‘ تنخواہ ‘ جاری ہے مئیر کراچی کی غفلت کے سبب ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی ‘ میں اسوقت سیاسی اقرباء پروری اور اندھیر نگری ‘ کا راج بنتا جارہا ہے مزید ہوشرباء انکشافات اگلی اشاعت میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ‘ مئیر کراچی ‘ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ۔